ملپے10؍اپریل (ایس او نیوز) مہاراشٹرا کے دیوگڑھ علاقے میں سوموار کی دیر رات گئے ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماہی گیر کشتی گہرے سمندر میں غرقاب ہوگئی ، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کی خبر ہے ۔
منگلورو کے دنیش تینگال نامی شخص کی ملکیت والی’’شیو رکھشا‘‘نامی کشتی میں بھٹکل کے سنیل منجو ناتھ، سریش منجوناتھ، جگن ناتھ رام، پرشانت موڈگی، گجیندرا پانڈو رنگا، کرشنا موگیر،لوہیت دھرمانامی مچھیروں کو بچالیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ماہی گیر کشتی سمندر میں 42ناٹیکل میل دوری پر حادثے کا شکار ہوئی ۔ جس کے دوران کشتی کی تہہ کو کسی چیز کے ٹکرانے سے نقصان پہنچا اور اس کے اندر پانی گھسنا شروع ہوگیا۔فوری طور پر ماہی گیروں نے دوسری قریبی کشتی والوں کواس کی اطلاع دی تو تین کشتیاں ان کی مدد کو دوڑ پڑیں اور حادثے کاشکار کشتی پر موجود مچھیروں کو بچالیا۔